زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج برو کو مسلح افراد نے زاہدان کی خیام گلی میں آئی آر جی سی کے مقامی انٹیلیجنس فورس کے ایک اہلکار فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔
اس شخص کی شناخت 36 سالہ حبیب نوتیزہی ولد مجید ہے جو پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دالبندین کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ جبکہ کہا جاتا ہے کہ حبیب کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی تھا اور زاہدان میں رہائش پذیر تھا ۔
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے زاہدان کے خیام گلی میں آئی آر جی سی انٹیلی جنس کے اس مقامی ایجنٹ کو سر پر تین گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق حبیب پاکستانی
مقبوضہ بلوچستان کے شہر دالبندین کا رہائشی تھا اور پاسداران انقلاب اسلامی کا ایجنٹ تھا۔
اس دوران وہ زاہدان شہر میں مقیم تھا اور وہاں سے اس نے ڈیتھ اسکواڈز ٹیموں کی قیادت کی اور ایرانی حکومت کے مخالفین کو قتل کرنے کے لیے لوگوں کو بھرتی کیا کرتا تھا ۔