زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کی شام کو زاہدان شہر میں کلات روڈ پر فلائی اوور کے قریب ایک سلور پیوجو پارس گاڑی اپنے راستے سے ہٹنے کے بعد گارڈ ریل سے ٹکرا گئی۔ اس کار میں سوار افراد جو کہ ایک خاندان کے تھے دو بچے جاں بحق اور ان کے والدین شدید زخمی ہو گئے۔
خبر لکھے جانے تک اس واقعے میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔