زاہدان م زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 18 نومبر کو دوپہر کے وقت بلوچستان کے وسطی شہر دزاپ/زاہدان میں ایک رہائشی مکان میں گیس کے سلنڈر دھماکے سے تین شہری زخمی ہوئے۔ واقعہ زیباشہر کے علاقے فروخی سیستانی اسٹریٹ میں پیش آیا۔ تین زخمی شہریوں کو ایمرجنسی سروسز نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہریوں کی جانب سے 125 سسٹم کو گیس پھٹنے کے اعلان کے بعد فائر فائٹنگ کی تین ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔ دزاپ فائر برگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق سربراہ حکومت حسن روحانی نے دوزاپ کے تمام رہائشی گھروں کو پائپ سے گیس فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک دزاپ کے زیادہ تر شہری کھانا پکانے کے لیے گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔