زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ رات 10 اپریل کو رودان شہر میں اینٹی نارکوٹیکس کا ایک آفیسر کو گیاوان زمین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک جھڑپ کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق رودان شہر کے علاقے گیاوان زمیں میں ایرانی فورسز کے آفیسر میجر سعید مریدی کو 20:00 بجے کے قریب مسلح تصادم کے نتیجے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ـ تاہم اس تصادم کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں ـ