شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںزاہدان کے احتجاج نے ایران کے لیے میدان تنگ کر دیا ہے:...

زاہدان کے احتجاج نے ایران کے لیے میدان تنگ کر دیا ہے: بی پی پی کا مظاہرین سے خطاب

جرمنی (ہمگام نیوز) برلن میں 20 مئی بروز ہفتہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں ایران کے ظلم سے تنگ مختلف قومیت کے کارکنوں اور تنظیموں نے شرکت کی۔

مظاہرے کی منصوبہ بندی آذربائیجان کے ترکوں نے کی تھی، اس مظاہرے میں بلوچستان پیپلز پارٹی کے متعدد اراکین نے بھی شرکت کی، بلوچستان پیپلز پارٹی کا موقف امیر ارسلان اربابی نے پڑھ کر سنایا۔

انہوں کہا تقریباً ایک صدی سے ہم ایک قوم، ایک جھنڈے تلے تاحیات، غیر احتسابی، مرکز پرست اور مطلق العنان آمریت کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں، جو اپنی بقا کو دوسری قوموں کے وجود سے انکار اور ان کی پسماندگی میں دیکھتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے اسلامی جمہوریہ کے زوال کو روکنے اور دہشت پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقوام کو دبانا اور قتل کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ، کرد، عرب، ترکمان، لیر، کیسپین اور ترک قوموں کے لوگوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، قتل اور پھانسی، اور مرکزی حکومت ان کا قوم ہونے سے بھی انکار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارسی قوم کے آزادی پسندوں نے بھی جمہوریت اور جمہوری اور سیکولر فوج کے حصول کے لیے “خواتین آزادی” کی بغاوت میں بہت سے شہید اور لاتعداد قیدی دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کا ریکارڈ انتہائی منفی اور سیاہ ہے جس کی وجہ سے یہ نظام دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ارسلان اربابی نے کہا بلوچستان پیپلز پارٹی بلوچ عوام کے ساتھ ہم آہنگ ہے بلوچوں کے زاہدان میں مسلسل احتجاج نے اسلامی جمہوریہ کے لیے میدان تنگ کر دیا ہے، انہوں نے کہا بلوچ عورت، زندگی اور آزادی کے انقلاب کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے خطاب کے آخر میں کہا کہ ایران میں مذہبی اقلیت اور مظلوم قوموں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ متحد ہو جائیں اور اسلامی جمہوریہ کی حکومت کا تختہ الٹے اور اسے تاریخ کے حوالے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز