زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جان بی بی ناروہی بنت موسیٰ، جو کہ جمعہ 30 ستمبر 2022 کو زاہدان کے مکی مسجد میں نماز پڑھنے گئی تھی جس کو بعد میں قابض ایرانی آرمی کے طرف سے فائرنگ اور زہریلی آنسو گیس کا نشانہ بنایا گیا تھا جو کہ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے دو ماہ بعد شہید ہوگئی تھیں کی شناخت گزشتہ روز کر دی گئی ـ
محترمہ ناروہی آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے کی تکلیف سے دوچار تھیں ناکافی اور عدم دستیاب علاج کی وجہ سے پھیپھڑوں کی تکلیف کے باعث شہید ہوئیں۔
واضح رہے کہ بروز پیر 10 اپریل کو جان بی بی ناروہی کے اہل خانہ سمیت شہدا اور زخمیوں کے دیگر اہل خانہ مکی مسجد میں افطار ضیافت میں مولوی عبدالحمید سے ملاقات میں موجود تھے۔ جہاں انکی شناخت کرکے انہیں شہدائے زاھدان کے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ـ