زر آباد(ہمگام نیوز )اطلاع کے مطابق سیلابی بارش شروع ہونے اور تھمنے کے پانچ دن گزر جانے کے بعد زرآباد شہر کے کئی علاقے بجلی، پانی اور انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔

 ذرائع کے مطابق” دودر قدیم” گاؤں کا شمار ان دیہاتوں میں ہوتا ہے جو بارشوں کے آغاز سے ہی سیلابی ریلے اور مکانات کے بہنے سے متاثر ہوئے ہیں اور کئی روز گزرنے کے باوجود کوئی بھی سرکاری و غیر سرکاری ادارے نے علاقے میں نہ آنے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ سیلاب براہ راست اس گاؤں کے گھروں میں داخل ہوا ہے اور کئی گھر مٹی کے گھر تباہ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں مکینوں کا صورتحال دگرگوں ہے ۔