Homeخبریںزرغون اور محلقہ پہاڑی علاقوں میں فضائی بمباری اور شیلنگ

زرغون اور محلقہ پہاڑی علاقوں میں فضائی بمباری اور شیلنگ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) زرغون اور محلقہ پہاڑی علاقوں میں پاکستان آرمی کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کے ساتھ فضائی آپریشن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے آج شام چار بجے سے کوئٹہ سے متصل زرغون اور محلقہ پہاڑی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کے ساتھ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

فضائی آپریشن کے دوران پاکستان آرمی کی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور دیگر جنگی طیاروں کی جانب سے پہاڑوں پر بمباری اور شیلنگ کی اطلاعات آرہی ہیں۔

مقامی سطح پر تاحال کسی بھی قسم کی کوئی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم قریبی آبادیوں میں زوردار دھماکوں اور شیلنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

Exit mobile version