جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںزیارت: دو بلوچ ڈاکٹر قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

زیارت: دو بلوچ ڈاکٹر قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) زیارت سے قابض پاکستانی فوج نے دو بلوچ ڈاکٹروں کو زبردستی اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زیارت کراس پر قابض پاکستانی فوج نے ڈاکٹر نبی داد بگٹی اور ڈاکٹر فیاض لاشاری کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچ ڈاکٹروں کو آج شام تقریباً شام سات بجے کے قریب اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا جو اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبی داد بگٹی اور ڈاکٹر فیاض لاشاری ہیلتھ سروس اکیڈمی اسلام آباد میں پبلک ہیلتھ سائنس میں ماسٹرز کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبی داد بگٹی بی ایم سی کوئٹہ اور ڈاکٹر فیاض لاشاری (فزیوتھیراپسٹ) بلوچستان یونیورسٹی سے فارغ تھے۔

بلوچ ڈاکٹروں کی جبراًن گمشدگی کیخلاف بلوچ سیاسی کارکنان اور سماجی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر بازیابی کے حوالے سے ٹرینڈنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز