Homeخبریںسانحہ ڈنُّک کے خلاف کل بارکھان میں ریلی نکالی جائیگی: سول سوسائٹی...

سانحہ ڈنُّک کے خلاف کل بارکھان میں ریلی نکالی جائیگی: سول سوسائٹی بارکھان

 

بارکھان(ہمگام نیوز) سول سوسائٹی بارکھان نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈنُک تربت میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کے تناظر میں برمش بلوچ کو انصاف دلانے کے لیے سول سوسائٹی بارکھان کی جانب سے مؤرخہ 6 جون، بروز ہفتہ صبح 10 بجے سول ہسپتال چوک سے ایک ریلی براستہ صدر بازار تا پریس کلب نکالی جاۓ گی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سول سوسائٹی بارکھان نے مزید بتایا کہ اس احتجاجی ریلی میں سول سوسائٹی کے ارکان، سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں، وکلا برادری، صحافی حضرات، ڈاکٹرز، تاجر برادری اور تمام عوام الناس سے شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ برمش کی کمزور آہوں اور سسکیوں میں اپنی آواز ملا کر اس کو توانا بنادیں تاکہ ذمہ دار ادارے برمش کو انصاف فراہم کرنے میں مجبور ہوجائیں۔

Exit mobile version