کوئٹہ (ھمگام نیوز) پاکستانی آرمی کا سبی میں ایک آپریشن کے دوران ایک مسلح شخص کی ہلاکت، دو کو زخمی کرنے کا دعوٰی سامنے آیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے میڈیا پہ دعوٰی کیا ہے کہ مصدقہ اطلاع پر بلوچستان کے شہر سبی کے علاقے نوشمان میں کارراوائی کی ہے۔

دعوے کے مطابق تین عسکریت پسندوں کی ٹیم کی اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کی، روکنے کی کوشش پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔

دعوے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک، دو زخمی ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحے کا زخیرہ برآمد کرلیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ترجمان نے اکثر و بیشتر مرتبہ ایسی کارراوائیوں کا دعوٰی کیا ہے جہاں پہلے سے زیرِ حراست لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے لاشیں پھینکی ہیں۔

تاہم مزکورہ واقعے کے حوالے سے علاقائی سطح پر کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔