Homeخبریںسبی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

سبی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

سبی (ہمگام نیوز) نواحی گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی کے نواحی گاؤں تلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے غلام سرور ولد لال محمد سیلاچی کو ہلاک جب کہ محمد رزاق ولد غلام اکبر کو زخمی کردیا۔

واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمی کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

Exit mobile version