سب و سوران (ہمگام نیوز) اط کے مطابق بروز جمعہ کو سب و سوران شہر میں واقع سوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

 جانبحق ہونے والے اس شخص کی شناخت 35 سالہ نوید پرکی ولد دری ھان کے نام سے ہوئی جو کہ سوران کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق رات 7 بجے کے قریب سوران شہر کے علاقے کمال آباد میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے نوید کی کار کو پے در پے نشانہ بنایا اور وہ چار گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 خبر کی ترتیب کے لمحے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔