سب و سوران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج اتوار کو سب و سوران کے علاقے کے پسکوہ سرسورہ گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 23 سالہ فرامرز پسکوہی ولد علی ہے ۔
واضح رہے کہ فرامرز سرسورہ میں اپنی گاڑی چلا رہے تھے کہ دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے انہیں سر پر گولی مار دی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔ تاہم اس قتل کے مرتکب افراد کے محرکات اور شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔