سراوان( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق جمعرات کو سروان میں کلگان کی سرحد پر “ایندھن کی اسمگلنگ” کے بہانے قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ سے سو سے زائد ایندھن بردار گدھے مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح تقریباً 6 بجے کے قریب سرحدی علاقے کلگان میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے اہلکاروں نے ایندھن سے بھرے گدھوں پر فائرنگ کی جو اپنے معمول کے راستے سے سفر کر رہے تھے ، کلگان کور راستے پر اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ سے ایک سو زیادہ گدھے ہلاک ہو گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی اہلکاروں کے فائرنگ سے ان گدھوں کی ہلاکت سے بلوچ عوام کو مالی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔