چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںسراوان میں انٹیلی جنس فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید...

سراوان میں انٹیلی جنس فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید دو زخمی

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق منگل کی شام سراوان محور میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان(شستون ) قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں رحمت گمشادزہی ولد قادر بخش ساکن خاش شہید ہوگئے جبکہ دو دیگر بلوچ زخمی ہوئے۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک

 زخمی افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے ہوئے انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ان شہریوں کی گاڑی کو رکنے کی وارننگ دیے بغیر فائرنگ کر دی۔

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہر سال قابض فوج اور سیکورٹی فورسز کی بے قابو فائرنگ سے کئی بلوچ شہری جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور ان مقتولین کے لواحقین کی شکایات پر عدالتی نظام نے کبھی توجہ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز