سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق قابض ایرانی فورسز قدس کے تعلقات عامہ نے ایک بیان کہا ہے کہ IRGC کے دو ہلکار سراوان کے علاقے سیرکان میں ایک فضائی حادثے میں مارے گئے ہیں ۔

 قدس کے بیان مطابق آئی آر جی سی کی زمینی فوج کے ایک انتہائی ہلکے گائروپلین کو جنوب مشرقی سرحدی علاقے “سیرکان” میں جنگی کارروائیوں کے دوران حادثہ پیش آیا ہے ۔

 ہلاک ہونے والے دو آئی آر جی سی کے اہلکاروں کی شناخت، گلستان کے نینوا بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حمید مازندرانی اور جائروپلین کے پائلٹ حامد جندقی ہیں ۔

 واضح رہے کہ اکتوبر کے چھوتے ہفتے میں شروع ہونے والی اس مشق کے انعقاد کے بعد حالیہ دنوں میں مقبوضہ بلوچستان قابض ایرانی فوج، پولیس ، بارڈر فورسز اور انٹلیجنس ایجنسیوں کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گرفتاری ، آبادیوں پر فائرنگ میں اصافہ ہوگیا ہے

۔