سراوان(ہمگام نیوز ) سراوان میں قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعرات 4 جنوری کو سراوان میں محکمہ انٹیلی جنس کی فورسز نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔
اس بلوچ شہری “عبدالکریم مصطفائی ولد فقیر محمد کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے جو سراوان سے ہے ۔
ایک باخبر ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے عبدالکریم کو بغیر کسی الزام یا عدالتی حکم کے بہنم اسٹریٹ کے علاقے ہوشک سے گرفتار کیا ۔
اس ذریعے نے مزید کہا: “عبدالکریم کی گرفتاری کے بعد خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے عدالتی حکم کے بغیر اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور تالے توڑ کر تلاشی لی۔”
تاہم ان کے اہلخانہ نے ایجنسی کے دفاتر میں جا کر اس واقعے کی شکایت درج کرانے کی کوشش
لیکن انٹیلیجنس ایجنسی نے کہا کہ وہ الزامات اور اس کے ٹھکانے سے لاعلم ہیں، جس سے ان کے خاندان کے لیے مزید تشویش کا باعث بنا ہے۔
ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے تنظیم بلوچ کمپین فعالین کی 2023 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 337 گرفتاریوں کی رپورٹس درج کی گئی ہیں اور 5 رپورٹس میں بلوچ شہریوں کو اجتماعی طور پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان رپورٹس میں سے 836 مرد شہری، جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، 68 بچے اور 7 بلوچ خواتین شامل ہیں۔ ان گرفتار شدگان میں سے کم از کم 117 مولوی عبدالحمید کے رشتہ دار، علماء اور مشائخ ہیں ۔