سراوان (ہمگام نیوز ) گزشتہ روز 24 جنوری بروز بدھ کی شام کو سروان کے علاقے میں پولیس کی وردی پوش اینٹی نارکوٹکس فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہید، دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سراوان روڈ پر پولیس کی وردی میں ملبوس قابض ایرانی اینٹی نارکوٹیکس فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں یاسین محمدی ولد سید شہید ہوگئے جبکہ مہدی سنجرزہی ولد محراب سکنہ ھوشک سراوان زخمی ہوگئے ۔

 کہا جاتا ہے کہ سادہ لباس فورسز نے یاسین اور مہدی کی گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس سے شہید اور مہدی زخمی ہوگئے۔

  رپورٹ کے مطابق یاسین کو کچھ عرصہ قبل قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی اپنے دفتر میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا لیکن اس نے سراوان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ میں جانے سے انکار کر دیا تھا۔