سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز بدھ سروان میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ کے دوران پانچ روز قبل زخمی ہونے والا سرحدی قابض ایرانی بارڈر فورسز کا اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

 اس بارڈر فورسز اہلکار کی شناخت “سبحان جمالی” کے نام سے ہے۔

 ایران کے حکومتی ذرائع ابلاغ نے اس جھڑپ کی تفصیلات کا ذکر کیے بغیر لکھا ہے: ” سیکنڈ لیفٹیننٹ سبحان جمالی پانچ روز قبل شام کے وقت زیرو پوائنٹ پر حکومت کے دشمنوں اور منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، اور آج وہ چل بسے ہیں ۔