سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
بروز جمعہ کو کئی افغان شہری سراوان شہر میں واقع کلگان بارڈر سے بلوچستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ قابض ایرانی آرمی کی جانب بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دو افغان تاریکین وطن ہلاک ہوگئے ۔
مزید رپورٹس کے مطابق بارودی سرنگ سے ٹکرا کر ہلاک ہونے والے ان دو افغان تاریکین وطن کی شناخت مطیع اللہ اور محمد اکبر کے ناموں سے ہوئی جو کہ افغانستان کے صوبے ہرات سے تعلق رکھتے تھے ۔
دستیاب ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح، متعدد افغان شہری کلگان بارڈر سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، داخل ہونے کے بعد، وہ قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے، اور ان میں سے دو شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں شدت زخمی کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہونے سے قبل جان کی بازی ہار گئے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال ستمبر اکتوبر میں تقریباً 300 افغان تارکین وطن کا ایک گروپ جو کلگان سراوان کے سرحدی علاقے کو عبور کر کے بلوچستان میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے تھے عینی شاہدین کے مطابق قابض ایرانی آرمی نے گھات لگا کر ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افغان تاریکین وطن ہلاک ہوگئے ۔
تصویر ( فائنل فوٹو سے)