دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںسراوان : گدار ناہوک میں قابض ایرانی فورسز کے تعاقب سے...

سراوان : گدار ناہوک میں قابض ایرانی فورسز کے تعاقب سے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگیا، دو افراد جانبحق

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت قابض ایرانی مرصاد فورسز کی تعاقب کے بعد گدار ناہوک سراوان میں موٹرسائیکلوں پر سوار دو بلوچ فیولر آپس میں ٹکرا گئے اور دونوں سوار موٹر سائیکل جان کی بازی ہار گئے۔

 خبر لکھے جانے تک ان شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایک موٹرسائیکل کا تعاقب کرتے ہوئے فورسز کے اہلکاروں نے دوسری موٹرسائیکل سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل دوسری سے جا ٹکرا گئی ایندھن سے لدے دونوں موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد مرصاد فورسز ناہوک کے دستے بغیر کسی رد عمل کے اس جگہ کو چھوڑ کر تیزی سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز