سرباز(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ چند دن پہلے قابض ایرانی آرمی نے سرباز سے 7 بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر گرفتار کرکے زاہدان منتقل کر دیا ، مزید اطلاع کی مطابق قابض ایرانی آرمی نے یہ الزام لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا کہ انہوں نے غیر ملکی دہشت گردوں کو اپنے ہاں پناہ دی ہے اور ان کے ساتھ وہ تعاون کرتے رہے ۔
مزید رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں گرفتار بلوچ نوجوانوں کی شناخت
سعد کوہی، زریں کوہی اور منصور کوہی کے نام شامل ہیں جو کہ تینوں آپس میں بھائی اور عبدالصمد کوہی کے بیٹے ہیں ۔ جبکہ وہاب، مجیب اور غفار جو کہ تینوں بھائی ہیں اور پیر محمد دہانی کے بیٹے ہیں اس کے علاہ سلمان دہانی کے بھی نام گرفتار شدگان میں شامل ہیں ۔ ان تمام نوجوانوں کی عمریں 16 سے 30 سال کے درمیان بتائے گئے ہیں ۔
مزید رپورٹ کے مطابق ان نوجوانوں کے لواحقین ان کی جبری گرفتاری سے پریشان ہی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں وہ تمام تیل کے کاروبار سے منسلک تھے اور نہ ہی ان کے کسی کو واسطہ رہا ہے ۔