سرباز(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز اتوار کو سرباز میں واقع گاؤں نصیر آباد کے قریب “گوواسولکان” کے علاقے میں ایک بلوچ شہری کی مسخ شدہ لاش علاقہ مکینوں نے برآمد کر لی ۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم موصول ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے جسم کا ایک بڑا حصہ مکمل طور پر بکھر چکا ہے۔
موصول ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کے مطابق اس شخص کی موت کو کافی عرصہ گزر چکا ہے اور اس کی موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔