سرباز(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز بدھ کو سرباز کے گاؤں سرکور میں واقع گاؤں ملک آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے علاقے سرکور ملک آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ درا زردکوہی ولد نور محمد جانبحق ہوگیا ۔

 رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام درا کسی ذاتی کام کے سلسلے میں گاؤں ملک آباد گیا تو مسلح افراد نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی، کئی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔