سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںسریاب سے گلہ گٹی لاش برآمد، جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک...

سریاب سے گلہ گٹی لاش برآمد، جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ + جھل مگسی (ہمگام نیوز) سریاب سے ایک شخص کی گلہ کٹی لاش برآمد اور جھل مگسی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق گنداواہ کے نواحی علاقے گاجان بیر چوکی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ثناءاللہ لاشاری کو قتل کردیا گیا ۔زرائع کے مطابق واقع کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ،لیویز زرائع کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے ۔

دریں اثناء کوئٹہ کے سریاب کے علاقے کیچی بیگ کے ایریا قمبرانی روڈ کے قریب گندے پانی سے نامعلوم الاسم شخص کی گلہ کٹی لاش برآمد جیسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز