Homeخبریںسعودی عرب:حشیش اورکھٹ اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں 61افراد گرفتار

سعودی عرب:حشیش اورکھٹ اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں 61افراد گرفتار

ریاض (ہمگام نیوز) سعودی عرب میں حکام نے منشیات اسمگل کرنے کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور 61 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی عرب پریس ایجنسی کے مطابق صوبہ جازان، نجران اورعسیر کے سرحدی علاقوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔مشتبہ ملزمان نے 760 کلوگرام چرس اورنشہ آور پودے کھٹ کی 45۰6 ٹن مقدار سعودی عرب میں اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔
گرفتار کیے گئے 61مشتبہ افراد میں 41 سعودی شہری،11 ایتھوپیائی، سات یمنی اور دو پاکستانی شہری ہیں۔

مملکت کے حکام منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں اور حالیہ مہینوں میں منشیات کے بیسیوں اسمگلروں کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے منشیات کے استعمال کے خلاف سخت مؤقف اختیارکرتے ہوئے 2021 میں لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عاید کردی تھی۔تب سعودی عرب کے کسٹمزحکام نے کیپٹاگون کی پچاس لاکھ سے زائد گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

Exit mobile version