Homeخبریںسندھ میں ہونے والے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:...

سندھ میں ہونے والے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: ایس آر اے

کراچی (ہمگام نیوز) سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ایس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی، کوٹری میں کشمیر ٹرین مارچ، پاکستان ایئر ڈیفنس جانباز سینٹر کوٹری، ملیر ہالٹ کراچی اور کراچی کورنگی کی ناصر کالونی میں پنجابی سیٹلر کی رانا اسٹیٹ ایجنسی پر حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم ایس آر اے قبول کرتی ہے۔

سوڈھو سندھی کا مزید کہنا تھا کہ سندھی بلوچ و پشتون قوم 14 اگست کو ہمیشہ بطور سیاہ دن مناتے ہیں کیوں کہ یہ دن ہمارے لیے غلامی کا دن ہے۔ آج سے 72 سال پہلے اسی دن 14 اگست کو پنجاب سامراج نے اپنے جبر و زور کی بنیاد پر ہماری سرزمین پر قبضہ کیا تھا اور ہم کبھی بھی پاکستانی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سامراج کئی سالوں سے بلوچ، سندھی و پشتون سرزمین کے وسائل کو لوٹنے میں مصروف ہے اور اب چین بھی سی پیک جیسے منصوبوں کے تحت ہماری زمین و ساحل و وسائل اور ٹریڈ روٹس پر اپنا قبضہ قائم کرنا چاہتا ہے۔

سوڈھو سندھی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم تمام مظلوم قوموں کو یک مشت ہوکر اس قابض پنجابی کے خلاف محاز کھولنا ہوگا تاکہ ہم اپنے وطن کے حصول کیلئے کامیاب ہوسکیں۔ انہوں نے سندھی قوم سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ 14 اگست کے روز پاکستان کی جانب سے ہونے والی ریلیوں، مظاہروں و پروگراموں سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جنگ جاری رکھے گی۔

Exit mobile version