Homeخبریںسوئٹزرلینڈ میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

سوئٹزرلینڈ میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

اسٹاک ہوم( ہمگام نیوز ) سوئٹزرلینڈ کے مغرب میں واقع ایک پہاڑی علاقے میں ہفتے کے روز سیاحوں کاایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سوئس پولیس نے تصدیق کی ہے کہ نیوچیٹل کے علاقے میں پونٹس ڈی مارٹل کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم پولیس نے فوری طور پر مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 20 منٹ پر نیوچیٹل پہاڑوں کے بلندی پر واقع جنگل کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کا شکار طیارے کے بارے میں اس وقت تک معلومات فراہم نہیں کریں گے جب تک کہ مرنے والوں اورزخمیوں کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع نہیں دے دی جاتی۔

امدادی ادارے اور پولیس جائے حادثہ پر موجود ہیں اور حکام نے حادثے کی وجوہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔فوری طورپرمہلوکین اورزخمیوں کی تعداد بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

Exit mobile version