کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ـ

بی ایل ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا گزستہ شب سندھ کے ضلع کشمور کے شہر تنگوانی کے علاقے ڈیرہ چوک کے قریب سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر اڑا دیا ہے ـ

ترجمان میران بلوچ نے کہا جس کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔