سوئی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے مقام ڈولی میں واقع پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ سے ایک بلوچ نوجوان کو جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا گیا۔

پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتہ ہونے والے بلوچ نوجوان کی شناخت واحد بخش ولد دین محمد بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری فوجی بربریت کے دوران جبراً لاپتہ ہونے والے افراد جن کی شناخت میڈیا پر جاری کی گئی ہے تعداد 14 ہوگئی ہے جب کہ وسیع علاقوں میں گمشدگیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں آج پانچویں روز بھی فوجی نقل و حرکات دیکھنے میں آئی ہے جہاں پہاڑی علاقوں پر ہیلی کاپٹروں کی فضائی گشت جاری رہی ہے۔