{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

سوئی (ہمگام نیوز ) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں گزشتہ شب پاکستانی فوج اور بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے قبائلی رہنما وڈیرہ موج علی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے خاندان کے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

جن میں وڈیرہ موج علی کے فرزند عبدل کریم، عبدلحق ولد محمد پناہ بگٹی اور گل شیر ولد سنگاک بگٹی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سوئی میں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹر نیٹ نظام کو بند کر کے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تیس سے زائد لوگوں کو لاپتہ کیا جا چکا ہے۔