Homeخبریںسوراب میں فائرنگ سے جے یو آئی کا رہنما زخمی

سوراب میں فائرنگ سے جے یو آئی کا رہنما زخمی

 

سوراب ( ھمگام نیوز ) سوراب میں نا معلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ جے یوآئی کے رہنما ء محمد یوسف شاکر شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام 8 بجے کے قریب سوراب بازار لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے جے یو آئی کے مقامی رہنما محمد یوسف شاکر میروانی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے تھے میں محمد یوسف شاکر تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمی کو فوری طوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔

Exit mobile version