شال (ہمگام نیوز ) بلوچ آزادی پسند رہنماء اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ “ایکس” پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کو متحد ہوکر قومی آزادی کے لئے جہدو جہد کرنے کی دعوت دی ہے-
سیاسی اور عسکری یکجہتی کے بغیر ہمارے قومی مقاصد کا حصول مشکل ہوگا، جلد یا بدیر، بلوچ مسلح تنظیموں کا متحدہ محاذ بلوچ راجی آجوئی سنگر “براس” ایک ہو جائے گا
انہوں نے کہا کہ میں آزادی کے حامی بلوچ تنظیموں سے عاجزانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر سطح پر متحد ہو جائیں، اتحاد کے بغیر ہم موقع سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے کیونکہ ہمارا دشمن مقابلہ ہار رہا ہے۔
واضح رہے براس کی تشکیل 2018 میں ہوئی۔ جس میں چار بلوچ مسلح تنظیمیں بلوچ لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچ نیشنلسٹ آرمی، بلوچ ریپبلکن گارڈز شامل ہیں۔ جبکہ بعد میں سندھ میں متحرک سندھ کے آزادی پسند مسلح تنظیم سندھ ریویولیشنری آرمی بھی اس اتحاد کا حصہ بنے۔