سیب و سوران (ہمگام نیوز ) بدھ کو سب و سوران کے ہیدوچ سیکشن میں واقع کنت گاؤں میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیب و سوران 30 سالہ اکبر پاھنگ ولد محمد عمر کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام اکبر اپنی سپر مارکیٹ میں چیزیں اکٹھا کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ان پر گولی چلا دی اور وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جو کہ ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔