سیب و سوران (ہمگام نیوز) اطلع کے مطابق آج 9 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیب و سوران میں مسلح افراد نے حملہ کرکے قابض ایرانی پولیس کے 5 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی کر دیئے ، یہ حملہ پولیس کی گاڑی پر کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیب و سوران میں قابض ایرانی پولیس پر حملے میں پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، جبکہ دوسری جانب مسلح تنظیم جیش العدل نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

 سرکاری میڈیا نے بھی اس حملے میں چھ 6 ااہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

 رپورٹ موصول ہونے تک ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور اس فائرنگ کے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے طبی مراکز لے جایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ جیش العدل نے ایک مختصر بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہلکار خصوصی دستوں کے ساتھ ایک انٹیلی جنس آپریشنل یونٹ تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔