سیب و سوران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیب و سوران میں کھیتوں اور باغات میں آگ لگنے سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیب و سوران کے کئی کھیتوں اور باغات میں اچانک آتشزدگی سے مقامی کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوران شہر کے اطراف میں کھجور کے باغات میں آگ لگنے اور فائر بریگیڈ بھیجنے میں چند گھنٹے کی تاخیر کے بعد کھجور کے درخت اور باغات بڑے پیمانے پر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔
رپورٹ تیار ہونے تک آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مقدار کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔