کسرکند (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز صبح ایک بلوچ شہری کی لاش جو کہ کاجہ کور پر پل نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب میں پھنس کر لاپتہ ہو گئی تھی مقامی لوگوں نے ان کی لاش برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کسرکند میں گزشتہ چند دن پہلے 28 سالہ عبدالغفور ہوتی ولد ولی محمد ایک سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا تھا گزشتہ دن انکی لاش مقامی لوگوں نے برآمد کرکے ہسپتال پہنچا دیا ۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر تین بجے کے قریب کاجہ کور امیری گاؤں کے قریب پیش آیا۔
کاجہ کور پر پل نہ ہونے اور حالیہ برسوں میں اس کی تعمیر کے لیے فنڈز کی کمی نے اس علاقے میں کئی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
اس سے قبل بھی دریا میں طغیانی کے دوران پل اور مناسب راستہ نہ ہونے سے آمدورفت سمیت لوگوں کے مسائل کے بارے میں رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔