کوئٹہ (ھمگام نیوز) پچھلے ماہ اپنے گھر سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں گرفتار خاتون ماہل بلوچ کا اعترافی ویڈیو بیان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شائع کیا گیا ہے۔

ماہل بلوچ اپنے ویڈیو بیان میں بتاتی ہیں کہ چونکہ انکے شوہر تنظیم میں کام کرتے تھے،انہوں نے میری زہن سازی کی, وہ ہر وقت آزادی اور جنگ کی بات کرتا تھا۔

ماہل نے کہا کہ میں نے فیس بوک پر دو مرتبہ پوسٹ کی، تو میرے شوہر کے دوست نے میسج کرکے کہا کہ آپ بی ایل ایف کیلئے کام کریں، تمھارے خیالات تمھارے شوہر سے ملتے ہیں.

ماہل بلوچ نے مزید کہا کہ شربت خان نامی شخص نے میسج کرکے بتایا کہ ایک گاڈی والا آپکو خودکش جیکٹ دے گا، میں نے جا کر گاڈی والے سے خودکش جیکٹ وصول کیا تو شربت خان نے پھر میسج کیا کہ جیکٹ اپنے پاس رکھو پھر بتائیں گے۔

مختلف بلوچ حلقوں کی جانب سے ماہل بلوچ کے اعترافی ویڈیو بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک معصوم بلوچ عورت سے خوف و دباؤ میں زبردسی بیان لینا بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کو عیاں کرتی ہے۔