شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے دارلحکومت شال اور سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دو نوجوانوں امام جان ولد صوالی اوربالاچ ولد رؤف کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔

امام جان کاتعلق کیچ کے علاقے ھوشاپ سے ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بولان میڈیکل کالج میں نرسنگ آفیسر ہے جنھیں 3 جنوری کو شال سے فورسز نے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ،جن کا آخری ایئریا شال فوجی چھاونی دیکھاگیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے اور منظرعام پر نہیں آسکا ہے۔ ان کے جبری گمشدگی کی رپوٹ بروری تھانے میں درج کرائی گئی ہے ۔

گوادر سے بالاچ ولد رؤف بارے عینی شاہدین کا کہنا ہے وہ ایک کمسن لڑکا ہے ،جنھیں فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکوئڈ کے کارندوں نے گوادر سے اسلحہ کے زور پر زدکوب کرنے کے بعد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ۔