شال(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گوہر آباد میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو آگ لگادی ۔

مزید رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد میں نامعلوم افراد نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نجی کمپنی کی موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا جس کی وجہ سے علاقہ میں نیٹ ورک بند ہوگیا۔