شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال سریاب لنک شاہوانی روڈ پر لاسٹک کے گودام دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم شقی القب مسلح ملزمان نے چوکیدار اور اس کے دوست کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر ذبح کر کے قتل کردیا، 22 سالہ ضیاءالرحمن اور اس کے دوست شاہد گل کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔ مقتول ضیاءضیاءالرحمن لورالائی اور دوست شاہد گل لکی مروت کا رہائشی تھے، مقتول ضیاءالرحمن پلاسٹک کے گودام میں چوکیدار تھا۔














