شال ( ہمگام نیوز ) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ آج بمورخہ 19 اکتوبر کو صبح دس بجے ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے شاہرگ میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ اس سے قبل 17 اکتوبر کو بھی رات کے وقت ہمارے سرمچاروں نے اسی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

دونوں حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا جنکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔