شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںشاہرگ کے علاقے خوست میں موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ

شاہرگ کے علاقے خوست میں موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ

ہرنائی(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق شاہرگ کے علاقے خواست میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل کمپنی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ گزشتہ رات دس بجے کے قریب ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں خواست کے مقام پر یوفون کمپنی کے ایک ٹاورز پر ہوا ہے، حملے کے نتیجے میں ٹاور مکمل تباہ ہوکر گر گئی ہے ۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس طرز کے حملے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے رہے ہیں۔ آزادی پسند تنظیموں کے مطابق غیر گنجان آباد علاقوں میں موبائل ٹاور کا قیام پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور فوج کی پالیسیوں کا حصہ ہوتے ہیں جن کا مقصد بلوچ سرمچاروں کی موومنٹ کو ٹریس کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز