سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںشمال مشرقی اور جنوب ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور آندھی وتیز...

شمال مشرقی اور جنوب ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور آندھی وتیز ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوب ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور آندھی وتیز ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئیں۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ مضبوط سسٹم بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب بارڈر پر زیادہ اثرانداز ہونیکاامکان ہے گزشتہ روز بارش کے بعد بیشتر علاقوں بروری روڈ، جوائنٹ روڈ، جناح روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کل شام سے معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی اورجنوب ساحلی بلوچستان میں بارش اور آندھی سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی ہے گزشتہ روز ژوب،ڈیرہ بگٹی، کیچ، توبہ اچکزئی، شیلاباغ، میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ ضلع کیچ میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے،تربت، مند، بلو سمیت کئی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے چمن اور قلعہ عبداللہ میں موسمی صورتحال کیپیش نظر لیویز فورس، ریسکیو ادارے ہائی الرٹ ہے

پی ڈی ایم اے کے مطابق برساتی نالوں کے قریب آبادیوں کو حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی دی گئی ہے کوہ سلیمان اور کیرتھر رینج میں مضبوط مغربی سسٹم بن رہاہے مضبوط سسٹم بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب بارڈر پر زیادہ اثرانداز ہونیکاامکان ہے آج دوپہر کے بعد پھر سے تیزہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے،گزشتہ روز بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہے بروری روڈ، جوائنٹ روڈ، جناح روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کل شام سے معطل ہوکر رہ گئی ہے،پشین اسٹاپ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری پریشان۔

کیسکو کے مطابق گزشتہ روز بارش کے بعد فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، فنی خرابی دور کرنے کے لئے عملہ کام کر رہا ہے، کئی علاقوں میں بجلی کی بحالی شروع ہوگئی ہے، دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی جلد کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز