سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 9 دسمبر بروز ہفتہ شام کو سروان کے علاقے شمسر میں “چلہ” بارڈر پوائنٹ کے قریب قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سراوان کے علاقے شمسر میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ تیلکش 24 سالہ مجیب الرحمن سخنگو ولد خدابخش شہید ہوگئے جوکہ مہگس کا رہائشی تھا جبکہ اس واقعہ میں 20 سالہ حبیب آسکانی ولد شریف زخمی ہوگئے دونوں کا تعلق مہگس سے ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق شمسر سراوان کے علاقے چلہ بارڈر پوائنٹ سے گزرنے والے بلوچ تیلکش کی ایک بڑی تعداد پر قابض ایرانی فورسز نے فائرنگ کر دی تاہم اس فائرنگ سے ایک شہید ایک زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کی تیاری کے وقت تک زخمیوں کی صحیح تعداد اور ان کی شناخت دستیاب نہیں ہے۔