شال(ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنماء میرعبدالنبی بنگلزھی نے یوم شہداء بلوچستان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں شہداء بلوچستان کو خراج عقیدے پیش کرتے ہوئے کہا میں تمام شہداء کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلوچستان کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع میں اپنے جان و مال قربان کیے۔
انہوں نے کہا شہداء کی قربانیاں بلوچستان کی آزادی کے لیے ہماری رہنمائی کر رہی ہیں۔ ان کی قربانیاں انمول ہیں انہوں نے جس عظیم مقصد کے لیے اپنی زندگیاں نچھاور کیئے ہیں بلوچ قوم کو اس مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی یہی یوم شہدا بلوچستان کا سب سے اہم اور بنیادی پیغام ہے۔