جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںشہدائے مزنبند ، مزید چار شہدائے کی شناخت ہوگئی

شہدائے مزنبند ، مزید چار شہدائے کی شناخت ہوگئی

مند (ھمگام نیوز) دشت اور مند کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزبند میں گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے افراد کے مزید چار لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

شناخت کی گئی لاشیں جلال ولد حسن سکنہ تلمب مند، طالب ولد یٰسین سکنہ مھیر مند، آصف ولد ہیبتان سکنہ درچکو دشت اور مولا بخش ولد کریم بخش سکنہ درچکو دشت کے ہیں. جبکہ مزید ایک لاش کو شناخت کرنا باقی ہے۔

یاد رہے کہ ان میں تین لاشیں کل ہی شناخت کی گئیں تھیں جن میں ملا محمد کریم ولد شے محمد سکنہ گوبرد مند، کیپٹن منصور ولد شفیع محمد سکنہ بلوچ آباد مند اور ھزاع ولد محمد سالح سکنہ گواک مند شامل تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز