شیراز(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق شیراز سینٹرل جیل میں رمضان یاوری اور مظفر سنجرانی نامی دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ ان قیدیوں کو پہلے منشیات کے جرائم سے متعلق الزامات کی وجہ سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
کردستان کے انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 19 ستمبر 2023 بروز منگل کو طلوع آفتاب کے وقت صوبہ فارس کے شہر” خرم بید” سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں رمضان یاوری اور مظفر سنجرانی کی سزائے موت پر شیراز کی عادل آباد جیل میں عمل درآمد کیا گیا۔
رمضان یاوری اور مظفر سنجرانی کو تین سال قبل منشیات کے جرائم سے متعلق ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ایران کے عدالتی نظام نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔
ان قیدیوں کی پھانسی کی خبر کا اعلان سرکاری میڈیا بالخصوص ایران کی عدلیہ کے قریبی ذرائع ابلاغ میں نہیں کیا گیا ہے۔