طبس(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کو جنوبی خراسان میں واقع طبس شہر میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے پیشگی انتباہ کے بغیر ایک گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد تین بلوچ شہری جن میں سے دو بھائی تھے ، شہید ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبہ جنوبی خراسان کے شہر طبس میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تین بلوچ شہری 17 سالہ صادق شاہ بخش عسلیزہی ،33 سالہ حمزہ شاہ بخش عالیزہی ولد پیر محمد شہید ہوگئے، تیسرے شخص کی شناخت 44سالہ محمود توتازہی ولد عبدالغفار کے نام سے ہوئی۔

  واضح رہے کہ جنوبی خراسان کے پولیس سربراہ نے اس قتل کو چھپانے کے لیے سرکاری میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ ”طبس شہر میں جنوبی خراسان کے پولیس اہلکاروں کے مسلح تصادم میں تین مسلح ڈاکو مارے گئے اور ان کے قبضے سے 184 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ جو کہ ہمیشہ قابض ایرانی فورسز بلوچوں کے بے گناہ قتل کے ایسی بے بنیاد الزامات لگاتا آ رہا ہے ۔